بلاول بھٹو زرداری کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات

Published On 18 January,2023 10:22 pm

جنیوا: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہیں، اپنے بھائی شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کر کے بے حد خوشی ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی دیرینہ حمایت کرنے پر سعودی عرب کے ساتھ اظہار تشکر کیا، اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے