ن لیگ بڑی جماعت، جب الیکشن ہوئے بھاری اکثریت سے جیتیں گے، شہباز شریف

Published On 21 January,2023 10:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوئے بھاری اکثریت سے جیتیں گے، ن لیگ مضبوط اور بڑی جماعت ہے، کوئی بھی اسے ختم نہیں کر سکا۔

وزیر اعظم کے زیر سربراہی اجلاس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دیئے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو خطرناک صورتحال پر پہنچایا، ہم نے آنے کے بعد ملک کو سنبھالا دیا، ن لیگ ایک مضبوط اور بڑی جماعت ہے اس کو کوئی بھی ختم نہ کر سکا، جب بھی الیکشن ہوں گے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالیں، ہمیں غریب عوام کا احساس ہے، ہماری کوشش ہے کہ ایسے قدم اٹھائیں جس سے غریب آدمی کو نقصان نہ ہو۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات جلد حل ہو جائیں گے، معاشی معاملات سےنمٹنے کے لئے تمام پلان موجود ہیں، ہم عنقریب معاشی بحرانی کیفیت سےنکل جائیں گے، مہنگائی پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکمران جماعت کی خرابی کو درست کرنے میں وقت لگتا ہے، ہم نے پاکستان اور معیشت کو سنبھال لیا ہے، ہر طرح سے معاملات کنٹرول میں ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں۔
 

Advertisement