پاکستان
خلاصہ
- کراچی :(دنیا نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز گل پلازہ کراچی میں آگ لگنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو سندھ حکومت کی مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دکھ و مصیبت کی اِس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ گنجان آباد شہری علاقوں میں آگ پر بروقت قابو پانے کیلئے ایک مربوط و مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ایک مربوط نظام کی تشکیل میں وفاق، صوبائی حکومت کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے۔