کراچی : بلال چورنگی کے قریب کار الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

Published On 23 January,2023 03:49 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کلفٹن کے قریب کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار الٹنے کا حادثہ بلال چورنگی کے قریب پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement