لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی تعیناتی کر کے اپنے جانبدار اور نااہل ہونے پر ایک اور مہر ثبت کر لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی پر نیب کیسز بھی ہیں اور وہ سیاسی طور پر متنازعہ بھی ہے، ایسا شخص جو مبینہ طور پر زرداری کا فرنٹ مین ہو اس کو لانے کا مقصد صرف عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔
اس تعیناتی پر ہم سڑکوں پر بھی جائیں گے اور قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا. انہیں ناصرف وقت پر الیکشن کروانا ہوں گے بلکہ عوام انہیں دھاندلی کی اجازت بھی نہیں دے گی.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 23, 2023
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس تعیناتی پر ہم سڑکوں پر بھی جائیں گے اور قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا، انہیں ناصرف وقت پر الیکشن کروانا ہوں گے بلکہ عوام انہیں دھاندلی کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔