اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ٹیمیں فنی خرابی دور کرنے کیلئے متحرک ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کے نارتھ، ساؤتھ نظام میں خرابی کی وجہ سے فراہمی متاثر ہوئی، اللہ کے کرم سے ترسیلی نظام محفوظ ہے، وولٹیج میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ ہوا، پچھلے کئی گھنٹوں سے پورے ملک میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا اوچ کے مقام پر پاور پلانٹ متبادل کے طور پر بجلی فراہم کر رہا ہے، وسیع بریک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم نے تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے، پوری توجہ محنت کے ساتھ بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رات تک پورے ملک میں بجلی کا نظام بحال ہو جائے گا۔