اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے، پی ٹی آئی کے اب تک 124 ارکان کے استعفے منظور کر لئے گئے۔
جن ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے گئے ان میں ریاض فتیانہ ، سردار طارق حسین ، محمد یعقوب شیخ ، مرتضی اقبال ،سردار محمد خان لغاری، حاجی امتیاز چوہدری، لال چند اور جواد حسین شامل ہیں۔
نوشین حامد، منزہ حسن، صائمہ ندیم ، تاشفین صفدر، صوبیہ کمال خان، ظل ہما، رخسانہ نوید کا استعفیٰ بھی منظور، غزالہ سیفی اورطارق صادق بھی لسٹ میں شامل ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ 8 روزکے اندر113 استعفی منظور کئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان چھٹی کی درخواست کے باعث بچ گئے، سردار طالب نکئی اور نواز الائی کے استعفے منظور نہ ہوئے، سپیکر نے مزید 43 استعفے پرانی تاریخوں میں منظورکئے، پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان ایوان کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 45 اراکین اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا
یاد رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز استعفے واپس لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو ای میلز کی تھیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے چار مرحلوں میں منظور کئے گئے، پہلے میں 11، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35، 35اور پھر 43 استعفے منظور کئے گئے ہیں