بلاول بھٹو کی سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم خسرو نوزیری سے ملاقات

Published On 24 January,2023 10:01 pm

تاشقند: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم خسرو نوزیری سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے بانی رکن کی حیثیت سے اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم خسرو نوزیری نے خطے میں ترقی اور رابطوں کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔