کراچی : چولہے سے گھر میں آگ لگ گئی، 6 افراد جھلس کر زخمی

Published On 25 January,2023 03:50 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر میں گیس بھر جانے کے باعث آتشزدگی کے واقعہ میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں پیش آنے والے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ گیس لیکیج یا سلنڈر بلاسٹ کا نہیں، گھر میں ہاتھ سیکنے کے لئے چولہا جل رہا تھا اور پیٹرول کی بوتل پاس رکھی تھی، پیٹرول کی بوتل گری اور آگ بھڑک اٹھی جو بستروں میں لگ گئی۔ 

Advertisement