اسلام آباد : (دنیا نیوز) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 056 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.30 فیصد رہی ہے ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 25 January 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) January 25, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 4,056
Positive Cases: 12
Positivity %: 0.30%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 12