اسلام آباد ( دنیا نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچ گئے، انہوں نے ہسپتال جا کر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
پشاور پولیس لائنز میں مبینہ خودکش حملہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پشاور پولیس لائنز کے زخمیوں کی عیادت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ وزیراعظم نے واقعے پر ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا۔
وزیراعظم کو پولیس لائنز میں خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔ شرکاء نے پولیس لائنز حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ pic.twitter.com/Ws9J16wZcV
— PML(N) (@pmln_org) January 30, 2023
مریم اورنگ زیب کے مطابق امن و امان سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ کے محرکات پر غور کیا گیا، اجلاس میں واقعے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو پولیس لائنز میں خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی، شرکاء نے پولیس لائنز حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔