وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا

Published On 31 January,2023 10:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، اس موقع پر سانحہ پشاور اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا، اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں توانائی بچت پلان پر عمل درآمد، موٹر سائیکل اور رکشوں میں لو گریڈ پٹرول کی فراہمی سے متعلق توانائی ڈویژن بریفنگ دے گی، سرمایہ کاری بورڈ کے ریگولیٹری اصول اور گائیڈ لائنز بھی پیش ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی قوتیں ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف

امتیاز بی بی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر عملدرآمد بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں ویسٹ مینجمنٹ پلان کو منظوری کیلئے بھی پیش کیا جائے گا۔

ای سی سی کے 17 اور 25 جنوری کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی اور سی سی ایل سی کے 27 جنوری کے فیصلوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
 

Advertisement