عمران خان نا اہلی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا

عمران خان نا اہلی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بنچ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی، بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔