گمنام پاکستانی کا ترکیہ، شام کے زلزلہ زدگان کیلئے 30 ملین ڈالر کا عطیہ متاثر کن، شہباز شریف

گمنام پاکستانی کا ترکیہ، شام کے زلزلہ زدگان کیلئے 30 ملین ڈالر کا عطیہ متاثر کن، شہباز شریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گمنام پاکستانی نے امریکا میں ترکیہ کے سفارت خانے جا کر ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ انسان دوستی کے ایسے شاندار کام ہیں جو انسانیت کو بظاہر ناقابل تسخیر مشکلات پر فتح حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔