لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو منتقل کرنے کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مقدمہ درج نہ ہونے کے باعث جیل انتظامیہ نے کارکنوں کو لینے سے انکار کر دیا۔
— Fereeha M Idrees (@Fereeha) February 22, 2023
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک مقدمات درج نہیں ہوتے کسی کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لے جایا جا رہا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچنا شروع ہو گئے۔