آئندہ 24 گھنٹے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا

Published On 25 February,2023 06:45 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخواہ، خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا، ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09، کالام منفی 06، اسکردو، استور منفی 02 اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔