اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی اور کشمیر سے متعلق منصوبوں کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) February 25, 2023
ملاقات میں آزادکشمیر میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا، سردارتنویرالیاس نے آمدنی بڑھانے کیلئے آزاد کشمیر حکومت کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے آمدنی بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت سے تعاون کی درخواست کی، وزیر خزانہ نے سردار تنویر الیاس کو آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔