اسحاق ڈار کا دورہ متحدہ عرب امارات، 3 ارب ڈالر قرض پر بات چیت

اسحاق ڈار کا دورہ متحدہ عرب امارات، 3 ارب ڈالر قرض پر بات چیت

ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے، یو اے ای کمپنی اتصالات کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی گئی۔

اماراتی حکام ایک ارب ڈالر کے رول اوور کے لیے پاکستان سے پہلے ہی رابطے میں تھے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای ایک ارب ڈالر کے بدلے پاکستانی کمپنی کے کچھ شیئرز حاصل کرے گا، اس کے بعد ایک ارب ڈالر کی واجب الادا رقم ختم ہو جائے گی۔

باقی دو ارب ڈالر کے رول اوور سے متعلق بھی اماراتی حکام سے بات چیت ہوگی۔