پاکستان
خلاصہ
- ڈیووس: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سیہاسک پھوانگ کِیٹ کیو سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے سائیڈ لائنز پر ہوئی، وزرائے خارجہ نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے تعلقات کا جائزہ لیا۔
.jpg)
ملاقات میں معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، خطے سمیت عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔