لاہور : (دنیا نیوز ) سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی ملک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے جب بدمعاشوں کو اس پر حکمران بنا دیا جائے؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو نیب کی جانب سے 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ایف آئی اے کی جانب سے مزید 16 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں سزا سنائی جانے والی تھی جب انہیں جنرل باجوہ نے بچایا جو نیب کے مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے رہے۔
made PM. He has since proceeded to select heads of those institutions investigating his cases - first FIA & now NAB - simply to get his name permanently cleared in Rs 16 bn corruption & Rs 8 bn money laundering cases against him. This is how a country becomes a banana republic.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2023
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف کیسز چل رہے تھے جب انہیں وزیراعظم بنادیا گیا ، اس کے بعد اس نے ان اداروں کے سربراہوں کا انتخاب کیا جو ان کے کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں ، پہلے ایف آئی اے اور اب نیب ، صرف اپنے خلاف 16 ارب روپے کی کرپشن اور 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمات میں اپنا نام مستقل طور پر کلیئر کروانے کے لیے ، اس طرح ایک ملک بننا ری پبلک بن جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور زمان پارک پہنچ گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور میں موجود ہے۔