پی ٹی آئی موجودہ حکومت سے بات نہیں کرے گی: شیخ وقاص اکرم

Published On 02 January,2026 10:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی موجودہ حکومت سے بات نہیں کرے گی، تحریک انصاف کسی اشتعال انگیزی میں شامل نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 8 فروری کی کال تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ہے،پی ٹی آئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ساتھ دینے کی پابند ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی رائےغیرسنجیدہ ہے، ہم عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت کے پاس آئین سازی کا اختیار نہیں ہے، ہم کسی ترمیم میں ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔