بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی گئی

Published On 07 January,2026 10:39 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے کل جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن ، فہرست جمع کرا دی گئی۔

ملاقاتیوں کی فہرست چوہدری اویس یونس ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو جمع کرائی، سلمان اکرم راجہ کی جاری کردہ فہرست چھ افراد کے ناموں پر مشتمل ہے۔

فہرست میں میاں عمیر، شیر علی آفریدی، شاہ تراب کا نام شامل ہے، مشتاق غنی، سمیع اللہ، افتخار چار سدہ کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔