ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان اور انگلینڈ مدمقابل

ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان اور انگلینڈ مدمقابل

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کینڈی میں مدمقابل ہوں گی، میچ شام ساڑھے 6 بجے پالی کیلے سٹیڈیم میں ہوگا، اگر مگر سے بچنا ہے تو انگلینڈ کو ہرانا ہوگا، انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے رسائی آسان ہوگی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو ایک ایک میچز کے بعد قومی ٹیم کا صرف ایک پوائنٹ ہے جبکہ انگلینڈ کے ناصرف 2 پوائنٹس پر بلکہ اس کا رن ریٹ بھی مثبت 2 اعشاریہ 55 ہے۔

قومی ٹیم نے خامیوں کو دور کرنے کیلئے پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستانی اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے، ہمارے پاس کوالٹی سپنرز ہیں، عثمان طارق اچھی باؤلنگ کرا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوانئٹ ملا۔