ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے ہرا دیا

255 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی 17.4 اوورز میں 147 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز47 رنز کیساتھ نمایاں رہے، ڈیون میئرز 28 اور سکندر رضا نے 27رنز بنائے جبکہ چار کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی نے 4 اور عقیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹ مائر نے 34گیندوں پر 84رنز، رومن پاؤل نے 35گیندوں پر 59رنز بنائے جبکہ شرفین ردرفورڈ 13گیندوں پر 31رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے، سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔