پنجاب حکومت نے بہیمانہ تشدد کو حادثہ قرار دے کر کور اَپ کرنے کی کوشش کی، فواد چودھری

Published On 11 March,2023 10:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بہیمانہ تشدد کو حادثہ قرار دے کر کور اَپ کرنے کی کوشش کی۔

 

فواد چودھری نے تحریک انصاف کے جیل روڈ لاہور آفس میں فرخ حبیب اور زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی بلال (ظل شاہ) کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 26 تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں ریلی کی ایک دن پہلے اجازت دی گئی تھی، صبح اچانک سے حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کل پھر لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان

فواد چودھری کا کہنا تھا حکومت نے اس واقعہ کے بعد جو مقدمہ درج کیا اس میں لکھا کہ یہ عمران خان، فواد چودھری اور حماد اظہر نے قتل کرایا، بعدازاں ان کو یہ احساس ہوا کہ یہ انہوں نے بونگی ماری ہے۔
 

Advertisement