انتہا پسند عمران خان آر ایس ایس کے راستے پر چل رہے ہیں، سعد رفیق

انتہا پسند عمران خان آر ایس ایس کے راستے پر چل رہے ہیں، سعد رفیق

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ریاست سے بالاتر ہونے کی کوشش میں مصروف ہیں، عمران خان پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اس وقت دو پاکستان ہیں، عام آدمی کا پاکستان الگ اور عمران خان کا الگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے بچے کو معلوم ہے عمران خان نے توشہ خان سے کیا کیا چوری کیا، ہم بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں لیکن کبھی رونا دھونا نہیں ڈالا، عمران خان کو ہر صورت عدالت میں جانا پڑے گا، بہتر ہے اچھے طریقے سے چلیں۔