لاہور : (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں بلکہ تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں ، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ریاست کارروائی کرے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ویڈیوز کو قریب سے دیکھ کر،اس حقیقت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے کہ یہ سیاسی کارکن نہیں ، وہ تربیت یافتہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے بھرتی کیے گئے شرپسند ہیں جن کی عمران خان نے ہمیشہ حمایت کی ہے۔
Watching the videos closely, it s hard to ignore the truth - these are NOT political workers. They are trained terrorists & miscreants recruited from banned outfits that IK has always been supportive of. The evidence speaks for itself. The state must act before it’s too late. pic.twitter.com/3g6nDUuH1w
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 19, 2023
مریم نواز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت خود بولتا ہے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں :غیر قانونی آپریشن میں ملوث پولیس افسران پر پرچے درج کرارہےہیں : فوادچودھری
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر آپریشن کیا، جس میں اسلحہ سمیت کئی ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں، انتظامیہ نے اس دوران تجاوزات ہٹا دیں، جبکہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔