چارسدہ: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ نے ایک اور شخص کی جان لے لی

Published On 23 March,2023 11:19 am

چارسدہ: (دنیا نیوز) چارسدہ میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق چارسدہ کے سستا بازار میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

بھگدڑ اور دھکم پیل سے متعدد افراد زخمی ہوئے، چار زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بازار میں آٹے کی تقسیم کے دوران ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے بدنظمی ہوئی۔