رمضان المبارک کے پیش نظر ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل

Published On 24 March,2023 11:17 am

لاہور : (دنیا نیوز) رمضان المبارک کے پیش نظر ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے رمضان المبارک کے پیش نظر ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے رمضان المبارک کے پیش نظرریسٹورنٹس کوافطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔

عدالت نے کہا کہ گندا پانی جس طرح دریا میں جا رہا ہے وہی پانی فصلوں میں لگایا جارہا ہے اسی پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے بچوں کی گروتھ نہیں ہو پارہی ایسی رپورٹیں ہمارے سامنے آئی ہیں، آپ ان انڈسٹری کے خلاف کاروائی کریں جنکا گندا پانی دریا میں جا رہاہے۔