اوکاڑہ: مسجد کے وضو خانے کی چھت گرنے سے 2 نمازی جاں بحق ، 7 زخمی ہوگئے

Published On 24 March,2023 04:37 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) موسلادھار بارش کے باعث مسجد کے وضو خانے کی چھت گر نے سے2 نمازی جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے نواحی علاقے پھلروان کمبوہ میں پیش آیا جہاں نماز جمعہ کے وقت موسلادھار بارش کے باعث وضو خانے کی بوسیدہ چھت گر گئی۔

جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت محمد آصف ایڈووکیٹ اور راؤ احمد کےناموں سے ہوئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا گیا۔