لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سیل پوائنٹس کے مسلسل دورے جاری ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل بازار۔ ٹاؤن شپ پہنچ گئے، سیل پوائنٹ پر مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کاجائزہ لیا، بازار میں موجود مرد و خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن لے لیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیل پوائنٹ پر آنے والے ہر شہری کو مفت آٹا دیا جائے، محسن نقوی نے فری آٹے کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات پر عملے کو فوری ہدایات دیں، انہوں نے آٹے کا معیار اور وزن بھی چیک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے اداروں سے مشاورت کے بعد سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، محسن نقوی
وزیراعلیٰ پنجاب نے ماڈل بازار میں موجود عوام سے آٹے کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا شہریوں نے مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کو سراہا، بعض شہریوں نے شناختی کارڈز کی تصدیق کے حوالے سے شکایات کیں۔