ناانصافی، جھوٹ، فریب، بہتان سے بچنے کیلئے روزہ ایک ڈھال ہے، محسن نقوی

Published On 22 March,2023 10:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ناانصافی، جھوٹ، فریب، بہتان سے بچنے کیلئے روزہ ایک ڈھال ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کے مواقع سے بھرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سیل پوائنٹس کے اچانک دورے

محسن نقوی نے کہا کہ روزہ صرف بھوکے رہنے کا نام نہیں بلکہ تقویٰ کا بہت اعلیٰ مقام ہے، ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر دلوں کی کدورتیں اور نفرتیں ختم کر کے برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماہ صیام میں اپنے اردگرد کم وسیلہ لوگوں کا خیال رکھنا چاہئے، رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کے لئے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کرنا چاہئے۔

Advertisement