پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے وفاقی حکومت سے صوبے کے 300 ارب سے زائد کے بقایا جات مانگنے کا فیصلہ کر لیا۔
خیبرپختونخوا کی نگران کایبنہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی کابینہ کو صوبے کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، صوبائی کابینہ کے ارکان نے وفاقی حکومت سے صوبے کے 3 سو ارب روپے سے زائد کے بقایا جات مانگنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی ملاقات
2022 کے بعد وفاق نے بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات میں کوئی رقم نہیں دی، کابینہ نے صوبے کی معاشی صورتحال اور بقایاجات کا معاملہ وفاق سے اٹھانے کی منظوری دیدی۔
اجلاس میں ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کے بی او جی کی تحلیل پر بھی بریفنگ دی گئی، کابینہ نے ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کے بی او جی کو مرحلہ وار تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نگران کابینہ نے رمضان المبارک میں سستا آٹا فراہمی کی منظوری دیدی، مفت آٹا بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔