پشاور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر رینا کیونکا نے پولیس لائنز دھماکے پر وزیر اعلیٰ سے اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ یورپین یونین خیبر پختونخوا میں مختلف شعبوں میں تعاون کر رہی ہے، صوبائی حکومت کو ضم شدہ اضلاع میں یورپین یونین کے تعاون کی ضرورت ہے۔