رمضان سے قبل مفت آٹے کی فراہمی شروع کی جائے، محسن نقوی

Published On 09 March,2023 08:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل مفت آٹے کی فراہمی شروع کی جائے۔

محسن نقوی کے زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا خواتین کیلئے سیفٹی ایپ فعال کرنے کا حکم

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مفت آٹے کے پیکیج سے مستحق خاندانوں کو حقیقی ریلیف ملے گا۔

محسن نقوی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو مفت آٹا پیکیج کے تحت مستحق افراد کیلئے بہترین سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسا سسٹم بنایا جائے کہ قطاریں نہ لگیں اورلوگوں کو جلد آٹا مل سکے۔

Advertisement