لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جشن بہاراں کی جاری تقریبات کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔
شب برات کی مناسبت سے لاہور کے تین مقامات پر محافل سماع و نعت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، راحت فتح علی خان آج شام 7 بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری
داتا درباراور دیگر مزارات پر بھی شب محافل سماع منعقد ہوں گی، جیلانی پارک لاہور میں خصوصی طور پر محفل نعت منعقد ہو گی۔
اجلاس کے دوران شرکا کو بتایا گیا کہ لاہور اور فیصل آباد میں جشن بہاراں مکمل سپانسرڈ ہے، حکومت کا کوئی خرچ نہیں ہو گا۔