نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری

Published On 06 March,2023 11:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار قائدؒ پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا مانگی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تحمل،برداشت اور رواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کا معاہدہ

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظمؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے اور محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement