لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، دونوں صوبوں کے درمیان تعاون بڑھانے، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے سبی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) March 6, 2023
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وطن عزیز کے پائیدار امن کے لئے ہر ایک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سب کو باہمی اختلافات بھلا کر ایک ہونا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام متحد ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں صوبوں کے درمیان تعاون میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے سندھ اور پنجاب دونوں کو فائدہ ہوگا۔