صوبے کو درپیش معاشی مسائل پر نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیر صدارت اجلاس

Published On 07 March,2023 07:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) صوبے کو درپیش معاشی مسائل کے حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبے کے لئے مجوزہ معاشی ایجنڈے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس کے شرکا کو وفاق سے جڑے صوبے کے معاشی مسائل پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی تاریخ، الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد کی دعوت دیدی

ان مسائل میں این ایف سی، پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات، فوڈ سکیورٹی کے منصوبے شامل ہیں، اجلاس میں ان معاشی مسائل کےحل کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے لئے سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں قبائلی اضلاع میں ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے شئیرز پر فوری نظر ثانی، ساتویں این ایف سی فارمولے میں 2017 کی مردم شماری کی آبادی کو شامل کرانے کی سفارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں انتخابات، گورنر نے الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے بلا لیا

سی آر بی سی اور گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا کی بحالی پر کام تیز کرانے کی سفارش اور یہ معاملات تحریری طور پر وفاق کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا کہ وفاق سے جڑے صوبے کے مالی مسائل وزیر اعظم کے ساتھ اٹھا چکا ہوں دوبارہ بھی اٹھاؤں گا۔

Advertisement