الیکشن کی تاریخ، الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد کی دعوت دیدی

Published On 07 March,2023 06:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے معاملہ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گورنر خیبرپختونخوا سے رابطہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد دفتر آنے کی دعوت دے دی، آپ کی الیکشن کمیشن آمد ہمارے لئے باعث عزت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں انتخابات، گورنر نے الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے بلا لیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کو کہا گیا ہے کہ آپ یہاں آ جائیں تو بامعنی مشاورت ممکن ہو جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے مشاورت کے لئے 3 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی، ٹیم میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے کو درپیش معاشی مسائل پر نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیر صدارت اجلاس

الیکشن کمیشن نے گورنر کو ارسال کردہ خط میں لکھا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ گورنر بذات خود الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کریں، اس معاملے میں ہمارے لئے قابل عزت مقام ہو گا، خیبرپختونخوا میں مثبت مشاورت کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔