الیکشن کمیشن کا انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

Published On 07 March,2023 10:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس دن 12 بجے ہوگا، اجلاس میں سیکرٹری، صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں انتخابات، گورنر نے الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے بلا لیا

اجلاس میں تمام متعلقہ ونگز کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں بارے بریفنگ دی جائے گی، بیلٹ پیپرز، انتخابی سامان، سکیورٹی اور ٹریننگ سمیت تمام امور پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ عام انتخابات سے متعلق اب تک ہونے والی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔