اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کو کرانے کا اعلان کر دیا۔
صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 3, 2023
الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کیلئے تاریخ تجویز کی تھی، الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب : الیکشن کمیشن 30اپریل سے 7مئی کے درمیان انتخابات کرانے پر تیار
اس سے قبل الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوا، جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو خط ارسال کیا گیا، خط میں الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے 30 اپریل سے 7 مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کیں۔
خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہے۔