اسلام آباد: (دنیا نیوز) سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے پاس ایگزیکٹو پاور نہیں ہے، صدر نے از خود اعلان کر کے آئینی بحران پیدا کر دیا ہے۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد بلال کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت نہیں ہوئی، آئین میں لکھا ہے صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ دیدی، لگتا ہے معاملہ عدالت جائیگا، تجزیہ کاروں کی رائے
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت تاریخ دے سکتے ہیں، وزیر اعظم نے صدر مملکت کو ایڈوائس نہیں دی، اب عدالت عظمیٰ ہی کوئی رولنگ دے گی، فیصلہ اب عدالت ہی کرے گی۔