اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کو صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے جوابی خط موصول ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق صدرمملکت نے خط میں پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی کا پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ ڈے کے اعلان کے بعد انتخابی شیڈول پر کام کا آغاز کر دیا، الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول 54 دنوں پر محیط ہو گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول جلد جاری کرے گا۔