پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے بلا لیا۔
خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی علی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 7 یا 8 مارچ کو مشاورت کیلئے بلایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 مارچ سے انتخابی مہم شروع، عمران خان کے زیر قیادت تاریخی ریلی نکالی جائیگی، حماد اظہر
گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے، اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کیا جائے گا۔