اسٹیبلشمنٹ پر اقبال وزیر کو جتوانے کا الزام لگانے والے لیگی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

Published On 02 March,2023 08:47 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر کو اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے جتوانے کے حوالے سے تقریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او شمالی وزیرستان اسپین وام کی مدعیت میں دفعہ 504، 505 اور دفعہ 505 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما لیاقت علی کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق لیاقت علی نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس بار الیکشن کی بجائے سلیکشن کو کسی صورت نہیں مانیں گے۔

لیاقت علی کی اسٹیبلشمنٹ سے متعلق تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا، انہوں نے تقریر میں کہا تھا کہ اگر اس بار سرکاری ملازم نے الیکشن میں کسی قسم کی حرکت کی تو انہیں مار ڈالیں گے، مقدمے کے مطابق تقریر کے ذریعے عوام اور فورسز کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اسٹیبلشمنٹ پر ایسے الزامات کا یہ فعل قابل مواخذہ ہے۔