گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ محمد امتیاز باجوہ نے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ایک لاکھ کے مچلکوں پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
رہائی پانے والے کارکنوں میں سعید احمد ملہی، شمش پرویز، عمران عباس، عمیر، محمد زمان شامل ہیں، فاضل خان، عون عباس، فرحان ظفر، اعجاز احمد، محمد عمران اور علی حسن بھی رہائی پانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
گرفتار کارکنوں کے خلاف سب انسپکٹر امجد ناصر کی مدعیت میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، تمام 12 پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دی تھی۔