صوبائی انتخابات، ای سی پی کا سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

Published On 02 March,2023 05:35 am

اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا  الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات کے معاملے پر صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مشاورت کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے اب وفاقی حکومت کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن وزارت خزانہ کو 30 ارب روپے کے فنڈز کے لئے خط لکھے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن آئین پاکستان کے آرٹیکل 220 کے تحت وفاقی حکومت اور اداروں کو احکامات جاری کرے گا۔