لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

Published On 28 February,2023 07:05 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو سرد کر دیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں  شیخوپورہ، مریدکے، کندیاں، سانگلہ ہل، کمالیہ، کالا شاہ کاکو، فاروق آباد اور ان کے ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ ہلکی بارش / آندھی / گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔