لاہور: (دنیا نیوز ) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ڈاکٹر عاطف اکرام حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
عاطف اکرام سیمینار میں شرکت کے لیے اسلام آباد گئے تھے، جہاں دل کی تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاطف اکرام کی نماز جنازہ لیک سٹی لاہور میں رات نو بجے ادا کی جائے گی۔
عاطف اکرام کا تعلق پنجاب پولیس کے 31ویں کامن سے تھا، وہ ڈی پی او ساہیوال سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈی پی اوز تعینا ت رہ چکے ہیں۔